9 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی
کے تحت پاکستان کے شہر ملتان میں واقع شیر شاہ ٹاؤن میں ٹیچرز اجتماع منعقد کیا گیا جس
میں ٹیچرز سمیت دیگر کثیر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں
نگرانِ ملتان شہر راشد عطاری نے ”علمِ دین سیکھنے کی فضیلت“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد
ہونے والے مختلف کورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
آخر میں اجتماع میں شریک ٹیچرز نے اپنے اپنے اداروں میں
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)