9 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے شعبہ تعلیم کےتحت سپیرئیر گروپ آف کالجز خانیوال (Superior group of colleges Khanewal) میں فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔
دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے نماز کے متعلق چند اہم چیزیں بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی نیز 16 دسمبر سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے لئے
فاتحہ خوانی و دعا کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)