دعوتِ  اسلامی کی جانب سے حیدرآباد ڈویژن راشد آباد ٹنڈوالہ یار میں قائم ہنر فاؤنڈیشن میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہواجس میں طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی ۔

نگران مجلس شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو سرکار ﷺ کی سیرت کے حوالے سے بتاتے ہوئے آپ علیہ اسلام کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے نماز کی پابندی کرنے، سچائی کو اپنانے کا ذہن دیا۔ ساتھ ساتھ ماہ میلاد میں ہونے والے مدنی مذاکروں کو سننے اور اجتماع میلاد میں آنے کی دعوت دی۔دعا صلوۃ و سلام کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم حیدرآباد سٹی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد سٹی میں اساتذہ کے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اساتذہ کی شرکت ہوئی ۔

شعبہ تعلیم کے ذمہ دار عبدالوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر اساتذہ نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم حیدرآباد سٹی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ہزارہ ڈویژن میں پاک آسٹریا یونیورسٹی میں ہیڈ آف کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر رضوان سے اجتماع میلاد کے سلسلے میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے ان خدمات کو سراہا۔بعدازاں یونیور سٹی میں اجتماع میلاد رکھنے پر بھی مشاورت ہوئی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری ) 


دعوتِ  اسلامی کے تحت ملتان میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں دیگر عاشقان رسول کے ساتھ ساتھ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے اسٹوڈنٹس بھی ہفتہ وار اجتماع میں شریک ہوتے ہیں۔

اس جمعرات اجتماع کے بعد دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن قاری سلیم عطاری نے طلبہ کو وقت دیا اور انہیں دین و دنیا میں کامیابی کے مدنی پھولوں سے نوازا ۔اس کے علاوہ انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی کام کرنے کا بھی ذہن دیا اور اس سلسلے میں معاون نکات بتائے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ملتان ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں ملتان میں قائم نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہاسٹل میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں ہاسٹل کے طلبہ نے شرکت کی۔

اجتماع میلاد کا آغاز تلاوت قراٰن پاک و نعت رسول ﷺ سے کیا گیا۔ بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی نیز پڑھائی کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ملتان ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے  دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے یونیک ہاسٹل ایبٹ آباد میں رجب علی عطاری کے ہمراہ وزٹ کیا ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے طلبہ کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی اور اجتماع میلاد میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ساتھ انہیں ہاسٹل میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ان ہی میں سے ہاسٹل ذمہ دار مقرر کئے۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ہزارہ ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام وائس چانسلر سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی فتح محمد مری سے مولانا عبدالوہاب عطاری نگران مجلس شعبہ تعلیم پاکستان کی میٹنگ ہوئی۔

دوران میٹنگ عبدالوہاب عطاری نے انہیں حالیہ سیلاب میں سیلاب متاثرین کے لئے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی جانب سے کئے جانے والے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی اور فلڈ ریلیف کے بارے میں بتاتے ہوئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد میلاد پروگرام کےسلسلے میں وی سی صاحب سے بات چیت کا سلسلہ بھی رہا جس پر انہوں نے اس حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


پچھلے  دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری نے پاک سوئس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹیکنیکل کورسز کے طلبہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیکی کی دعوت دیں اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب سیرت مصطفٰی ﷺکا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم کراچی سٹی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  این ای ڈی یونیورسٹی میں آئی ٹی کے سینئر مینیجر نیٹ ورکس اور ہارڈ ویئر انجینئر سے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات این ای ڈی یونیورسٹی میں خرم مسعودسے آئی ٹی کی مختلف کامیابیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کی آئی ٹی ڈیپارٹ کی کاشوں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ آخر میں انہیں عالمی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی دی ۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم کراچی سٹی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد کے گھر محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں  اسسٹنٹ پروفیسر، پی ایچ ڈی ریسرچرز نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عبد الوہاب عطاری نے محفل میلاد میں’’ معجزات مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عشق رسول بڑھانے اور نماز و سنت کا پابند بننے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر پروفیسر اور وہاں موجود دیگر شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم کراچی سٹی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی  کے ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں پنجاب میں قائم زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹیز سے ملاقات کی جن سے ملاقات کی ان کے نام درج ذیل ہیں:

سینئر مہمان خصوصی سابق ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر شوکت، پروفیسر ڈاکٹر اسلم،پروفیسر ڈاکٹر رب نواز لودھی،پروفیسر ڈاکٹر عرفان،پروفیسر ڈاکٹر شمیم اللہ،پروفیسر ڈاکٹر کاشف،پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال،پروفیسر ڈاکٹر عبدالکبیر،پروفیسر ڈاکٹر اعجاز، پروفیسر ڈاکٹر آصف،پروفیسر ڈاکٹر فیاض فردوسی،ایڈمن ا سٹاف رحمان امجد اور مختلف فیکلٹیز ۔

اس موقع پر لاہور ڈویژن کے ذمہ دار سید عاصم سعید عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و سماجی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں پچھلے دنوں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی میں شعبہ ایف، جی آر ایف کے امدادی کام اور میڈیکل رلیف کیمپ کاوشوں پر بریفنگ دیں جس پر فیکلٹیز نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم کراچی سٹی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


25ستمبر 2022ء کو شعبہ تعلیم لاہور ڈویژن کے ذمہ دارسید عاصم شاہ نے قصور سٹی کے ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں جامعۃ المدینہ کے شعبہ تعلیم سے وابستہ طلبۂ کرام کو ایجوکیشن فیلڈ کو ساتھ لے کر چلنے کی ترغیب  دی، گھریلو صدقہ باکس او ر شعبہ تعلیم کو خود کفیل کرنے کے لئے ماہ میلاد میں 313 باکس رکھوانے کی نیت کروائی اور دیگر اداروں میں میلاد مصطفی ﷺ کے اجتماع کے انعقاد کے حوالے سے ذہن دیا ۔(رپورٹ: نعمان عطاری شعبہ تعلیم ضلع قصور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)