9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام خیرپور میرس شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں BBAڈیپارٹمنٹ کے
اسٹوڈینٹس نے شرکت کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے اسٹوڈینٹس کو
دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آگاہی حاصل کرنے کے سلسلے میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے دینی
کاموں میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔مزید شاہ
عبدالطیف یونیورسٹی سکھر شہر کے اسٹوڈنٹ میں بھی اس
طرح کے سیشن رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم انٹرئیر سندھ، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)