عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سمہ سٹہ میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے نگران بہاولپور میٹروپولیٹن حافظ عبد الرؤف عطاری نے ”کامیاب کون“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)