دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اگست 2022ء بروز بدھ شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے مختلف اسکولز اور کالجز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپلز سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عاشقانِ رسول کو 22 اگست 2022ء بروز پیر شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں ہونے والے ٹیچرزاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر جن کالجز و اسکولز کا دورہ کیا گیا نیز ٹیچرز اور پرنسپلز سے ملاقات کی گئی اُن میں سے بعض یہ ہیں:

ایلیمنٹری اسکول ایجوکیشن کے آفیسر DEO افتخار خان، رویل کالج، PSMA کے چیئر مین دانش الزمان، ملتان سٹی گروپ آف کالج کے آنر چوہدری عبدالوحید، پرنسپل ثاقب حیات، ریجنل ڈائریکٹر سپیرئیر گروپ آف کالج محمدیاسر، کنٹرولر ایگزامینشن حیدرآباد بورڈ مسرور زئی، آئی ٹی کالج قاسم آباد، Comprehensive boys higher secondary school ۔

واضح رہے 22 اگست 2022ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے، تمام عاشقانِ رسول سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یومِ آزادی کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں UVAS (یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز) کے اسٹوڈنٹس سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے Philosophy of Independence کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آزادی کے مقاصد بیان کئے اور ملکِ پاکستان کی ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے  دنوں بلوچستانkpk دارالحکومت شہر کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی میں ایم فل اسکالرز اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار فہد وسیم عطاری اور نورالعین عطاری نے طلبہ کو نیکی کی دعوت دی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے اسٹوڈنٹس کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وا ر سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔ اس کے علاوہ 16 اگست 2022ء بروز منگل سے Balochistan University میں اسٹوڈنٹس کے درمیان فیضانِ قرآن و حدیث کورس کا آغاز کیا جائے گا اس میں شرکت کرنے اور 22اگست 2022ء کو نگران شوریٰ کے سنتوں بھرے بیان میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر طلبہ نے یونیورسٹی سے گاڑی چلانے کی نیت کا اظہار کیا۔


پاکستان کے شہر کوئٹہ میں واقع بلوچستان یونیورسٹی میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ایم فل اسکالرز کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

دورانِ حلقہ شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار فہد وسیم عطاری اور کنٹونمنٹ بورڈ ٹاؤن کے نگران حاجی نورالعنین عطاری نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید ذمہ داران نے اسٹوڈنٹس کو بلوچستان یونیورسٹی میں شروع ہونے والے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس اور 22 اگست 2022ء کو بلوچستان میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری کے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں موجود مدرسہ منور الاسلام میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس کے اختتام پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا سمیت علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ تعلیم کے ڈویژن ذمہ دار مولانا منصور احمد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے نیز آئندہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے مختلف کورسز کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حب میں قائم دی پائینیر انگلش پبلک اسکول میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے پرنسپل صدام ریکی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈویژن قلات شعبہ تعلیم کے ذمہ دار محمد جمال عطاری نے پرنسپل کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں اور شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس اور شجر کاری مہم کے حوالے سے میٹنگ کی۔

پرنسپل صدام ریکی نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ اپنے ادارے میں مختلف کورسز کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں ذمہ دار نے پرنسپل کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نےدینی کاموں کے سلسلے میں ایک اکیڈمی کے اونر ہیبت خان سے ملاقات کی اور اُن سے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضان قراٰن و حدیث کورس کے حوالےسے گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو مبلغِ دعوتِ اسلامی جمال عطاری نے اکیڈمی میں جلد از جلد کورس شروع کروانے کے متعلق اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز ہیبت خان کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں حب میں شعبہ تعلیم قلات ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ محمد رفیق بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حب رحمت اللہ لاسی سے ملاقات کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی جمال عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف اور دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا نیز دعوت اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

مزید ذمہ دار نے آفیسرز کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، مدنی کورسز میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں تحصیل شہداد کوٹ میں شعبہ تعلیم کےتحت ”فیضان قرآن و حدیث کورس “ کا اختتام ہوا ، اس کورس میں شرکا کو قرآن و حدیث کے بنیادی اور اسلامی اخلاق و آداب کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی۔

اس کے علاوہ شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی نیز کورس میں شریک ہونے والے عاشقان رسول کو سرٹیفیکٹ اور تحائف بھی پیش کئے۔ (رپورٹ: منصور احمد مدنی ، شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت تحصیل واڑہ ، لاڑکانہ میں ”فیضان قرآن و حدیث کورس “کا اہتمام کیا گیاجس میں کم وبیش 22 طلبہ نے داخلہ لیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً کورس کی بنیادی چیزیں بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم حیدرآباد ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


گزشتہ روز شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ تعلیم ، ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن ذمہ دار سمیت لاہور کے بڑے تعلیمی اداروں کے ہیڈز نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ تعلیم نے مدنی مشورے میں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ”فیضان قرآن وحدیث کورس “ کے حوالے سے گفتگو کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ 8،9،10محرم الحرام کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز  نگران مجلس شعبہ تعلیم کی لاہور میں شخصیات سے ملاقات ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق نگران مجلس شعبہ تعلیم نے لاہور کے ”unique group of academies“ کے ڈائریکٹر ، پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقات کی۔

نگران مجلس نے دعوت اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)