27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں سپیریئر کالج
ننکانہ میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور
اسٹوڈنٹس سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماع میں تلاوتِ
کلامِ پاک اور نعتِ رسول ﷺ کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے میلاد شریف کی مناسبت سے
سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران نے پرنسپل سے اُن کے آفس میں
میٹنگ کی جس میں انہوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا نیز پرنسپل نے بہت جلد
اپنے اسٹاف کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا
وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)