9 رجب المرجب, 1446 ہجری
شاہین کالج شنکیاری
مانسہرہ میں پرائیویٹ ایسوسی ایشن کے پی
کے کے سیکرٹری سے ملاقات
Wed, 2 Nov , 2022
2 years ago
31 اکتوبر
2022ء بروز پیر تعلیمی اداروں میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے کے حوالے سے شعبہ
تعلیم دعوتِ اسلامی ہزارہ ڈویژن کے ذمہ
دار غلام محمد عطاری نے شاہین کالج شنکیاری مانسہرہ
میں پرائیویٹ ایسوسی ایشن KPK کے سیکرٹری سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار نے
سیکرٹری کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کا تعارف و دیگر ایکٹیوٹیز بیان کرتے ہوئے انہیں کڈز مدنی چینل سمیت مختلف
ایپلیکیشنز کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ
دار نے تعلیمی اداروں میں ٹیچرز کے درمیان اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر سیکرٹری سے
مشاورت کی جس پر انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)