دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عمر کوٹ میں صوبائی
ذمہ دار نے مونو ٹیکنیکل
کالج کا وزٹ کیا اور وہاں پرنسپل سے ملاقات کی۔ٹیکنیکل
کالج میں طلبامیں دینی کاموں پر گفتگو اور ماہانہ سیشن پر بات چیت کی۔
صوبائی
ذمہ دار جنید عطاری نے پرنسپل صاحب کو پلانٹیشن اور حالیہ سیلاب کی صورتحال میں شعبہ
ایف جی آر ایف کی اس سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کے بارے میں بتایا جس پر پرنسپل صاحب نے سیلاب
ریلیف کے کاموں کو سرا ہا۔آخر میں
انہیں فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم میرپور خاص ڈویژن
عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ تعلیم انٹیرئیر سندھ کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے
شعبے کی سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی پر گفتگو کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس میں
ڈویژن وائز اسٹوڈنٹس اجتماعات کرنا، یونیورسٹیز میں دینی کام کرنا اور بالخصوص
اجتماعِ میلاد کرنا شامل تھا۔
بعدازاں مدنی مشورے میں
شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کیں۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم
دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور پنجاب میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مختلف سطح کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ نگرانِ شعبہ
عبدالوہاب عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ملتان ڈویژن شعبہ
تعلیم کی پاکستان بھر میں نمایاں کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گوجرانوالہ ڈویژن میں
شعبہ تعلیم کے مختلف سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت
گوجرانوالہ ڈویژن میں شعبہ تعلیم کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ عبدالوہاب
عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے
اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ
نےذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے
دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم پنجاب سطح کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف اہم نکات پر مشاورت
کی نیز شعبہ تعلیم کی نمایاں کارکردگی پر نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کو تحائف
دیئے۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ نے
ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پاکستان کے مختلف اسکولز اور کالجز کا دورہ، عاشقانِ رسول کو ٹیچرز اجتما ع کی دعوت
دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اگست 2022ء بروز بدھ
شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے مختلف اسکولز اور کالجز کا دورہ کیا جہاں انہوں
نے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپلز سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
عاشقانِ رسول کو 22 اگست 2022ء بروز پیر شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں ہونے والے ٹیچرزاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر جن کالجز و اسکولز کا دورہ کیا گیا نیز ٹیچرز اور پرنسپلز سے ملاقات کی گئی اُن میں سے بعض یہ ہیں:
ایلیمنٹری اسکول ایجوکیشن کے آفیسر DEO افتخار خان، رویل
کالج، PSMA کے چیئر مین دانش الزمان، ملتان سٹی گروپ آف کالج کے آنر چوہدری عبدالوحید،
پرنسپل ثاقب حیات، ریجنل ڈائریکٹر سپیرئیر گروپ آف کالج محمدیاسر، کنٹرولر ایگزامینشن حیدرآباد
بورڈ مسرور زئی، آئی ٹی کالج قاسم آباد، Comprehensive boys higher
secondary school ۔
واضح رہے 22 اگست 2022ء کو ہونے والے ٹیچرز
اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے، تمام عاشقانِ رسول سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی درخواست
ہے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یومِ
آزادی کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں UVAS (یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز) کے اسٹوڈنٹس سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے ”Philosophy
of Independence “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آزادی
کے مقاصد بیان کئے اور ملکِ پاکستان کی
ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسٹوڈنٹس
کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق
زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بلوچستان
یونیورسٹی میں ایم فل اسٹوڈنٹس کے درمیان
سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
پچھلے دنوں بلوچستانkpk دارالحکومت شہر کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی
میں ایم فل اسکالرز اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار فہد وسیم عطاری
اور نورالعین عطاری نے طلبہ کو نیکی کی دعوت دی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے اسٹوڈنٹس
کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وا ر سنتوں بھرے اجتماع میں آنے
کی دعوت دی ۔ اس کے علاوہ 16 اگست
2022ء بروز منگل سے Balochistan
University میں
اسٹوڈنٹس کے درمیان فیضانِ قرآن و حدیث
کورس کا آغاز کیا جائے گا اس میں شرکت کرنے اور 22اگست
2022ء کو نگران شوریٰ کے سنتوں بھرے بیان میں شرکت کرنے کی
دعوت دی جس پر طلبہ نے یونیورسٹی سے گاڑی
چلانے کی نیت کا اظہار کیا۔
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں واقع بلوچستان یونیورسٹی میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ایم فل اسکالرز کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
دورانِ حلقہ شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار فہد
وسیم عطاری اور کنٹونمنٹ بورڈ ٹاؤن کے نگران حاجی نورالعنین عطاری نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ
اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مزید ذمہ داران نے اسٹوڈنٹس کو بلوچستان یونیورسٹی
میں شروع ہونے والے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس اور 22 اگست 2022ء کو بلوچستان میں نگرانِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری کے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں موجود
مدرسہ منور الاسلام میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے فیضانِ قراٰن و
حدیث کورس کے اختتام پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا سمیت علاقے کے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر شعبہ تعلیم کے ڈویژن ذمہ دار مولانا
منصور احمد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
نیز آئندہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے مختلف کورسز کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد
تقسیم کئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حب میں قائم دی پائینیر
انگلش پبلک اسکول میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے پرنسپل
صدام ریکی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈویژن قلات شعبہ تعلیم کے ذمہ دار محمد جمال عطاری نے پرنسپل کو دعوتِ
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں اور شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس اور شجر کاری مہم کے حوالے سے میٹنگ کی۔
پرنسپل صدام ریکی نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی
یقین دہانی کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ اپنے ادارے میں مختلف کورسز کروانے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں ذمہ دار نے پرنسپل کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ
مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم کے
ذمہ داران نےدینی کاموں کے سلسلے میں ایک
اکیڈمی کے اونر ہیبت خان سے ملاقات کی اور اُن سے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضان
قراٰن و حدیث کورس کے حوالےسے گفتگو کی۔
دورانِ گفتگو مبلغِ دعوتِ اسلامی جمال عطاری نے اکیڈمی
میں جلد از جلد کورس شروع کروانے کے متعلق اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز ہیبت خان
کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا جس پر انہوں
نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
کروائی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)