10 رجب المرجب, 1446 ہجری
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ
ٹیکنالوجی لاہور کے ایک ہاسٹل میں اجتماعِ میلاد النبی کا
انعقاد
Thu, 6 Oct , 2022
2 years ago
4 اکتوبر 2022ء
بروز منگل عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ایک ہاسٹل میں اجتماعِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں
یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ
رسولِ مقبول ﷺ سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی انجینئر احمد
حماد عطاری نے”صحابۂ کرام رضی اللہ عنہ کا اندازِ عشقِ مصطفٰی ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے اسٹوڈنٹس کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
دیا۔بعدازاں درود و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:حسن علی عطاری، یونیورسٹی
نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)