10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ملتان میں قائم نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہاسٹل میں
اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں ہاسٹل کے طلبہ نے شرکت کی۔
اجتماع میلاد کا آغاز تلاوت قراٰن پاک و نعت
رسول ﷺ سے کیا گیا۔ بعدازاں مبلغ دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی نیز پڑھائی کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار
کیا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ملتان ،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )