5 رجب المرجب, 1446 ہجری
کراچی
یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد کے گھر محفل میلاد
Fri, 30 Sep , 2022
2 years ago
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد کے گھر
محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ
پروفیسر، پی ایچ ڈی ریسرچرز نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی عبد الوہاب عطاری نے محفل میلاد میں’’ معجزات مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عشق رسول بڑھانے اور نماز و سنت کا پابند بننے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ
رہنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی
جس پر پروفیسر اور وہاں موجود دیگر شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
شعبہ تعلیم کراچی سٹی ، کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)