10 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ تعلیم انٹیرئیر سندھ کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے
شعبے کی سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی پر گفتگو کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس میں
ڈویژن وائز اسٹوڈنٹس اجتماعات کرنا، یونیورسٹیز میں دینی کام کرنا اور بالخصوص
اجتماعِ میلاد کرنا شامل تھا۔
بعدازاں مدنی مشورے میں
شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کیں۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)