دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں عمر کوٹ میں صوبائی ذمہ دار نے مونو ٹیکنیکل کالج کا وزٹ کیا اور وہاں پرنسپل سے ملاقات کی۔ٹیکنیکل کالج میں طلبامیں دینی کاموں پر گفتگو اور ماہانہ سیشن پر بات چیت کی۔

صوبائی ذمہ دار جنید عطاری نے پرنسپل صاحب کو پلانٹیشن اور حالیہ سیلاب کی صورتحال میں شعبہ ایف جی آر ایف کی اس سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کے بارے میں بتایا جس پر پرنسپل صاحب نے سیلاب ریلیف کے کاموں کو سرا ہا۔آخر میں انہیں فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم میرپور خاص ڈویژن عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)