پچھلے  دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت ڈگری کالج عمر کوٹ کے طلبا میں استقبال ماہ میلاد و عرس اعلیٰ حضرت پر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر طلبا کی شرکت ہوئی۔

صوبائی ذمہ دار جنید عطاری نے ’’سیرت اعلیٰ حضرت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور طلبا کو عشق رسول سے بھرے واقعات بتاکر درودِ پاک پڑھنے ، نمازوں کی پابندی کرنے نیز مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ آخر میں کالج عملے سے ملاقات پر ماہ میلاد اجتماع کی تاریخ بھی کنفرم کی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم میرپور خاص ڈویژن عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)