گزشتہ دنوں  گوریکوٹ گورنمنٹ ہائی سکول میں th 9 اور th 10 کے طلباء اور اساتذہ کے درمیان رمضان اجتماع کا پروگرام ہوا۔ صوبائی نگرانِ قافلہ راشد عطاری نے’’ وقت کی اہمیت اور اعتکاف کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران استور ضمیر الدین عطاری ،صوبائی ذمہ دار اورڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم اسحاق عطاری اور داؤد عطاری نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت  18 اپریل 2022ء بروز پیر کو سرگودھا ڈویژن فیضان مدینہ علی ٹاؤن میں ایک ماہ کےاعتکاف کے شرکا میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شعبہ تعلیم کا تعارف اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز ا پلیکیشن کا تعارف پیش کیا، مدنی عطیات کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ  تعلیم کے تحت سکھر ڈویژن میں ہونے والے ایک ماہ کےاعتکاف کے اسلامی بھائیوں میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہواجس میں مبلغ دعوت اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو شعبہ تعلیم کا تعارف اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز ایپلیکیشن کےحوالے سےآگاہی دی نیز مدنی عطیات کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17 اپریل 2022ء بروز اتوارلاڑکانہ ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف میں عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔

دورانِ حلقہ شعبہ تعلیم کے ڈویژن ذمہ دار مولانا منصور احمد عطاری نے معتکفین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے Social Media App's کا تعارف کروایا نیز اس کے ذریعے عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رمضانُ المبارک کو نیکیوں میں گزارنے اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف اسلامک ایونٹس کا اہتمام کیا جاتا ہے اسی سلسلے میں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے پچھلے دنوں یو ای ٹی لاہور کے ایک ہاسٹل میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اورنعت رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا جبکہ مبلغِ دعوت اسلامی انجینئر کبیر رضا عطاری نے ’’ دعا کے آداب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز درود و سلام، مناجات اور دعا کا سلسلہ رہا۔آخر میں اسٹوڈنٹس کے لئے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:حسن علی یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 اپریل 2022 ء کو شہداد کوٹ کی ایک مسجد میں شعبہ تعلیم کے تحت افطار اجتماع ہوا جس میں ٹیچرز ، اسٹوڈنٹس اور دیگر اسلامی  بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا منصور احمد مدنی نے اجتماع پاک میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں رمضان المبارک کے آخری عشر ے میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اعتکاف کرنے کی نیت کیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


گزشتہ دنوں Chandka Medical College کے کم و بیش 20 اسٹوڈنٹس سمیت ڈاکٹرز نے دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاڑکانہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔

اس دوران شعبہ تعلیم لاڑکانہ کے ڈویژن ذمہ دار مولانا منصور احمد عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران فدا حسین عطاری مدنی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا ماہنامہ فیضانِ مدینہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام یو ای ٹی لاہور کے ایک ہاسٹل میں 14 اپریل 2022 بروز جمعرات کو افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے کثیر اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ابتداء ًمبلغِ دعوتِ اسلامی نے نعت پڑھی جبکہ نعت خوانی کا بھی سلسلہ رہا۔انجینئر الطاف عطاری  نے’’روزہ کے طبعی فوائد‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور بیان کے بعد مناجات پڑھی، مزید اسٹوڈنٹس کے لئے افطاری کابھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:حسن علی یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام یو ای ٹی لاہور کے ایک ہاسٹل میں 12 اپریل 2022 بروز منگل افطار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اورنعت رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا جبکہ مبلغِ دعوت اسلامی انجینئر افضل عطاری  نے ’’فیضانِ نمازِ تراویح‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مناجات و دعا کروائی۔بعدازاں اسٹوڈنٹس کے لئے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:حسن علی یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 اپریل 2022ء بروز اتوار پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فیاض فردوسی کے گھر پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں  سمیت مختلف پروفیسرز کی شرکت رہی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو رمضانُ المبارک میں اخلاص کے ساتھ عبادت کرنے اور آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام 9 اپریل 2022ء بروز ہفتہ لاہور میں UCP پروفیسر سر رب نواز لودھی کے گھر پرافطار اجتماع منعقد ہوا جس میں پنجاب یونیورسٹی، یو سی پی اور ایجوکیشن یونیورسٹی کے PHD پروفیسرز نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں ذمہ دار نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 7 اپریل 2022 بروز جمعرات یو ای ٹی لاہور کے ایک ہاسٹل میں افطار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں یونیورسٹی کے کثیر اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا جبکہ مبلغ ِدعوتِ اسلامی نے’’رمضان المبارک کے روزوں کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اس کے علاوہ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مناجات و دعا کا سلسلہ کیا۔ بعدازاں اسٹوڈنٹس کے لئے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:حسن علی یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)