10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم پنجاب سطح کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف اہم نکات پر مشاورت
کی نیز شعبہ تعلیم کی نمایاں کارکردگی پر نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کو تحائف
دیئے۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ نے
ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)