پاکستان کے مختلف اسکولز اور کالجز کا دورہ، عاشقانِ رسول کو ٹیچرز اجتما ع کی دعوت
دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اگست 2022ء بروز بدھ
شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے مختلف اسکولز اور کالجز کا دورہ کیا جہاں انہوں
نے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپلز سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
عاشقانِ رسول کو 22 اگست 2022ء بروز پیر شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں ہونے والے ٹیچرزاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر جن کالجز و اسکولز کا دورہ کیا گیا نیز ٹیچرز اور پرنسپلز سے ملاقات کی گئی اُن میں سے بعض یہ ہیں:
ایلیمنٹری اسکول ایجوکیشن کے آفیسر DEO افتخار خان، رویل
کالج، PSMA کے چیئر مین دانش الزمان، ملتان سٹی گروپ آف کالج کے آنر چوہدری عبدالوحید،
پرنسپل ثاقب حیات، ریجنل ڈائریکٹر سپیرئیر گروپ آف کالج محمدیاسر، کنٹرولر ایگزامینشن حیدرآباد
بورڈ مسرور زئی، آئی ٹی کالج قاسم آباد، Comprehensive boys higher
secondary school ۔
واضح رہے 22 اگست 2022ء کو ہونے والے ٹیچرز
اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے، تمام عاشقانِ رسول سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی درخواست
ہے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)