26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں موجود
مدرسہ منور الاسلام میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے فیضانِ قراٰن و
حدیث کورس کے اختتام پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا سمیت علاقے کے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر شعبہ تعلیم کے ڈویژن ذمہ دار مولانا
منصور احمد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
نیز آئندہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے مختلف کورسز کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد
تقسیم کئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)