دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے پچھلے
دنوں عمرکوٹ کے ایک کالج میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں کالج پروفیسر و اسٹاف نے شرکت کی۔
صوبائی
ذ مہ دار نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا
اور شعبہ ایف جی آر ایف کی کاوشوں کے بارے میں بتایا نیز اسکول میں تربیتی سیشن منعقد کرنے کا ذہن دیا جس پر ماہ میلاد اجتماع باقاعدہ ایک منظم انداز میں کرنے کا طے ہوا۔ آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کئے۔
بعد
ازاں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی
ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ و ڈویژن ذمہ داران کو مدرستہ المدینہ بالغان کے صوبائی ذمہ دار کے
ساتھ اداروں اور ہاسٹلز میں اسلامی بھائیوں کے مدارس شروع کرنے
پر تبادلہ خیال کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم میرپور خاص ڈویژن عمرکوٹ ڈسٹرکٹ
، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)