7 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں ڈسٹرکٹ لودھراں ، تحصیل کہروڑپکا میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے صوبائی
ذمہ دارارشد مدنی عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے تعلیمی اداروں بالخصوص کالجز کا دورہ کیا ، جہاں کالج کے ڈائریکٹرز، پرنسپلز ، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سے
ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات انہیں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات بیان کیں ، ساتھ ہی شعبہ تعلیم
میں کی جانے والی خدمات کو بھی بیان کیا جس پر ڈائریکٹرز و پرنسپلز نے دعوت اسلامی
کی خدمات کو خوب سراہا نیز دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت
کی دعوت دی ۔(رپورٹ:
شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ لودھراں ڈویژن ملتان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)