صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل یزمان ضلع بہاولپور میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول شامل تھے۔

اس اجتماعِ پاک میں ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم احمد رضا خان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجو دعاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اسلامی تعیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)