گزشتہ دنوں سینیٹر سیاسی شخصیت عاجز دھامرہ نےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن کادورہ کیاجس پرذمہ داران ِدعوتِ اسلامی نےاُن کااستقبال کرتےہوئےانہیں خوش آمدیدکہا۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات میں سےجامعۃالمدینہ بوائز اور ریجن آفس کاوزٹ کروایاجس پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوخوب سراہا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےتحت میرپور خاص و ٹنڈوجام میں گیارہویں شریف اوربارہویں شریف کےسلسلےمیں سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے افسران،اسٹوڈنٹس اوراسٹاف سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمداطہرعطاری کی آمدکابھی سلسلہ رہا،رکنِ شوریٰ نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئے شرکائے اجتماع کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت فرمائی۔بعدازاں یونیورسٹیزکے افسران اور شخصیات کے ہمراہ دینی حلقےکااہتمام کیاگیا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےذمہ داراسلامی بھائیوں نےپچھلےدنوں یونیورسٹی آف لاہورکادورہ کیاجس دوران انہوں نےیونیورسٹی کےپروفیسرز سےملاقات کی۔

ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام کراچی میں ہونےولےتین دن کےP.H.D اور M.Philاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

اسی طرح زنجانی کابینہ میں مختلف پروفیسرزولیکچرار کوبھی اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی جس پروہاں موجوداسلامی بھائیوں نےاپنی نیک خواہشات کااظہار کرتےہوئےاس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت جڑانوالہ زون ڈویژن بچیانہ کے ھائیر سیکنڈری اسکول 562 گ ب ظفروال میں اجتماع ِمیلادمنعقدہوا جس میں مختلف اسکولز کےپرنسپلز، SS اور ٹیچرز سمیت دیگرعاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ریجن نگران سیّد محمد عاصم سعید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کوسرکارﷺکی سیرتِ طیبہ کےمتعلق بتایا ۔

بعدازاں ریجن نگران نےا سکول کے پرنسپل سے ملاقات کی اور طلبہ کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےتحت پچھلےدنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےجلال پورشہرکادورہ کیاجس دوران انہوں نےچندتعلیمی اداروں کاوزٹ کیا۔

 اس کےعلاوہ بعض تعلیمی اداروں میں محفلِ میلادکاانعقاداورسنتوں بھرےبیانات کاسلسلہ ہوگاجس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی شوکت عطاری (لیکچرار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان)شرکائےاجتماع کوپیارےآقاﷺکی سیرتِ طیبہ کےمتعلق بتائیں گے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےذمہ داران نے Pharmacyکےاسٹوڈنٹس سےملاقات کی جس میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نےمکتبۃالمدینہ کےحوالےسےاہم نکات پرگفتگوکی۔

اس کےعلاوہ اسٹوڈنٹس کوذہنی آزمائش سیزن13میں شرکت کرنےکی دعوت دی اورانہیں مکتبۃالمدینہ کی مطبوعات تحفے میں پیش کی جس پرانہوں نےاظہارمسرت کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کےشعبےفیضانِ آن لائن کیڈمی میں داخلہ لینےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اسی طرح پنجاب کالج Institute of Information and Technology کادورہ کیاجہاں انہوں نے Director Punjab College سےملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کیا۔

ذمہ داران نے ذہنی آزامائش سیزن13کےلئےپنجاب کالجزکے13کیمپسز کےاسٹوڈنٹس کوشرکت کرنےکاذہن دیا۔بعدازاں کالج کےپرنسپل سےبھی گفتگوہوئی جس میں انہیں ذہنی آزمائش میں شرکت کرنےکےلئےوزیٹنگ کارڈدیئےگئے۔(رپورٹ: شعبہ  تعلیم، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےزیرِ اہتمام وفاقی اردو یونیورسٹی میں اجتماعِ میلاد کاانعقادکیاگیاجس میں ٹیچرز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

مدنی چینل کے CEO مولانا اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بریفنگ دی۔

دوران اجتماع دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کےبستے(اسٹال)بھی لگائےگئے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےزیرِاہتمام 4نومبر2021ءبروزجمعرات SBBU یونیورسٹی سانگھڑ میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سطح کےذمہ دارہیڈ آف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی ) عبد الوہاب عطاری نے ’’سیرت مصطفٰی ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اس اجتماعِ پاک میں کثیر تعداد میں اسٹوڈنٹس ، فیکلٹی ممبرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور ڈائریکٹر کیمپس نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈائریکٹر SBBU یونیورسٹی کیمپس نےاپنے تاثرات کا اظہار کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی کاشوں کوسراہا ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال میں عظیم ُالشان محفلِ میلادکاانعقاد ہوا جس میں ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد ظفر،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، فیکلٹی ، ساہیوال کے مختلف کالجز کے پرنسپلز اور کثیر تعداد میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس دوران مولانا سرفراز عطاری مدنی نے’’ سیرت النبی ﷺ‘‘  کے موضوع پرسنتوں بھرا  بیان کرتےہوئےسرکارﷺکی سیرتِ طیبہ کےمطابق اپنی زندگی گزارنےکاذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےزیرِاہتمام 2نومبر2021ءبروزمنگل سکھر IBA یونیورسٹی میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ہیڈآف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبد الوہاب عطاری نے’’ سیرتِ مصطفٰی ﷺ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔

اس اجتماعِ میلاد میں اسٹوڈنٹس ، فیکلٹی ممبرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور وائس چانسلر میر محمد شاہ سمیت کثیرتعدادمیں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

بعدازاں وائس چانسلر نے اپنے تاثرات کا اظہارکرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کوسراہا۔(رپورٹ: سیّد جنید علی شاہ عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےزیرِاہتمام محمودآباد کراچی میں اجتماعِ میلاد کاانعقادکیاگیاجس میں اسکول مالکان، اسکول ایڈمنسٹریٹ، پرنسپل، اسکول و کوچنگ ٹیچرزاوراسٹوڈنٹس سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم  شانِ مصطفیٰﷺکے حوالےسےبتاتےہوئے سرکارﷺکی سیرتِ طیبہ کوبیان کیا۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون شعبہ تعلیم کےذمہ داراسلامی بھائیوں کامدنی مشورہ ہواجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدعلی عطاری نےذمہ داران کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نےشعبےکےدینی کاموں کےحوالے سےگفتگو کرتے ہوئےمزید بہتری کےلئےمدنی پھول دیئےجس پرذمہ داراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے شعبے کی ترقی کے لئےذمہ داران کونئےاہداف بھی دیئے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)