10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یو ای ٹی لاہور کے
ایک ہاسٹل میں افطار اجتماع
Sat, 16 Apr , 2022
2 years ago
دعوت اسلامی کے شعبہ
تعلیم کے زیرِ اہتمام یو ای ٹی لاہور کے ایک ہاسٹل میں 14 اپریل 2022 بروز
جمعرات کو افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی
کے کثیر اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ابتداء ًمبلغِ دعوتِ اسلامی نے
نعت پڑھی جبکہ نعت خوانی کا بھی سلسلہ رہا۔انجینئر الطاف عطاری نے’’روزہ کے طبعی فوائد‘‘ کے موضوع
پرسنتوں بھرا بیان کیا اور بیان کے بعد مناجات پڑھی، مزید اسٹوڈنٹس کے لئے افطاری کابھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:حسن علی یونیورسٹی
نگران، کانٹینٹ غیاث الدین عطاری)