10 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر ننکانہ میں
قائم المعصوم کالج میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں کالج کےاسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم نے
اسٹوڈنٹس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی استقبالِ ماہِ رمضان کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
بعدازاں ذمہ دار نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس کو ماہِ
رمضانُ المبارک میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)