10 رجب المرجب, 1446 ہجری
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز میں استقبالِ ماہِ رمضان سیمینار کا
انعقاد
Mon, 4 Apr , 2022
2 years ago
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے
دنوں گوجرانوالہ میں قائم گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز میں استقبالِ ماہِ رمضان سیمینار منعقد
ہوا جس میں ڈائریکٹر آف کالجز سیّد حسین
شاہ، پرنسپل نذیر احمد، مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز اور ٹیچرز سمیت کثیر تعداد
میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اس سیمینار میں نگرانِ شعبہ مولانا عبدالوہاب
عطاری نے ’’ماہِ رمضان کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
رمضان کا استقبال کیسے کریں؟ اور رمضان کیسے گزاریں؟ سمیت مختلف موضوعات پر اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد فیاض عطاری ڈسٹرکٹ
ذمہ دار شعبہ تعلیم گوجرانوالہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)