قوم کو بہترین تعلیم وتربیت دینے کےلئے ایک اچھے تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ ایک معیاری و پرسکون  تعلیمی ادارہ ناگزیر ہے الحمد اللہ عزوجل اس ضمن میں گزشتہ دنوں پاکپتن ساہیوال ڈویژن میں دار المدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا افتتاح کیا گیا ۔

اس افتتاحی اجتماع میں دار المدینہ پاکپتن کے ذمہ داران ، گورنمنٹ و پرائیویٹ اسکولوں کے ٹیچرز وپروفیسرز ، تاجر برادران، وکلاءاور مختلف شعبہ ٔ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت بچوں اور انکے والدین نے شرکت کی۔

نگران پاکپتن نے حاضرین کو دارالمدینہ کا تعارف کروایا اور تربیت کے موضوع پر بیان کیا ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )