دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےزیرِاہتمام 4نومبر2021ءبروزجمعرات
SBBU یونیورسٹی سانگھڑ میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سطح کےذمہ دارہیڈ آف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی ) عبد الوہاب عطاری نے ’’سیرت مصطفٰی ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔
اس اجتماعِ پاک میں کثیر تعداد میں اسٹوڈنٹس ، فیکلٹی
ممبرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور ڈائریکٹر کیمپس
نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈائریکٹر SBBU یونیورسٹی کیمپس نےاپنے تاثرات کا
اظہار کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی کاشوں کوسراہا ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال میں عظیم ُالشان محفلِ
میلادکاانعقاد ہوا جس میں ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد ظفر،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس،
فیکلٹی ، ساہیوال کے مختلف کالجز کے پرنسپلز اور کثیر تعداد میں اسٹوڈنٹس نے شرکت
کی۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےزیرِاہتمام
2نومبر2021ءبروزمنگل سکھر IBA یونیورسٹی میں اجتماعِ میلاد
کا انعقاد کیا گیاجس میں ہیڈآف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبد الوہاب عطاری نے’’ سیرتِ
مصطفٰی ﷺ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔
اس اجتماعِ میلاد میں اسٹوڈنٹس ، فیکلٹی ممبرز،
ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور وائس چانسلر میر محمد شاہ سمیت کثیرتعدادمیں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
بعدازاں وائس چانسلر نے اپنے تاثرات کا اظہارکرتےہوئےدعوتِ
اسلامی کی دینی خدمات کوسراہا۔(رپورٹ:
سیّد جنید علی شاہ عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
محمودآباد کراچی میں اجتماعِ میلاد کاانعقاد،شعبہ
تعلیم سےوابستگان کی شرکت
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےزیرِاہتمام
محمودآباد کراچی میں اجتماعِ میلاد کاانعقادکیاگیاجس میں اسکول مالکان، اسکول ایڈمنسٹریٹ،
پرنسپل، اسکول و کوچنگ ٹیچرزاوراسٹوڈنٹس
سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون
شعبہ تعلیم کےذمہ داراسلامی بھائیوں کامدنی مشورہ ہواجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کےرکن حاجی محمدعلی عطاری نےذمہ داران کی تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ نےشعبےکےدینی کاموں کےحوالے سےگفتگو
کرتے ہوئےمزید بہتری کےلئےمدنی پھول دیئےجس پرذمہ داراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی
نیتوں کا اظہارکیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے شعبے کی ترقی کے لئےذمہ
داران کونئےاہداف بھی دیئے۔(
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم
کےزیرِاہتمام سندھ ایگری کلچر یونیورسٹی عمرکوٹ میں اجتماعِ میلادکاانعقادہواجس
میں اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اس موقع پر مولاناشفیق عطاری مدنی نےسنتوں
بھرابیان کیااوراساتذہ واسٹوڈنٹس کی دینی واخلاقی تربیت کی۔بعدازاں وہاں موجود
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کاسلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے
پچھلے دنوں مسلم کالج شاہ شمس برانچ ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وائس پرنسپل
سے ملاقات کی۔
ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی
وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کالج میں دعوت ِاسلامی کے تحت ہر کلاس
میں درس ِقراٰن کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر
تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: محمد فُضیل
رضا عطاری رُکن ملتان زون شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی)کی زیرِ نگرانی ریجن ذمہ دار نے نگرانِ کابینہ سمیت دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ حیدرآبادکے چیئر مین محمد میمن سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر ریجن ذمہ دار نے اجتماع ِمیلاد سمیت دیگراہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو
سراہتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
واضح رہے 12ربیع الاول کےموقع پرسنتوں بھرا
اجتماع بورڈآف انٹر میڈیٹ میں منعقد کیا جائے گا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کےتحت ذمہ دارانِ
دعوتِ اسلامی نے ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد اور مختلف کالجز کا دورہ کیا جہاں
پرنسپلز و لیکچرار سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔
ذمہ داراسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کی دینی
وفلاحی خدمات کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی میں قراٰنِ پاک کی تعلیم شروع کرنےاور
اخلاقیات کے بارے میں کلام کیا۔ اس دوران قراٰن خوانی کا اہتمام ہواجس کے اختتام
پر نیاز بھی تقسیم کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے
ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کا
وزٹ کیا جہاں پرنسپل اور لیکچرار سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک
کی تعلیم شروع کر نے کے حوالے سےاہم نکات پر مشاورت کی،اس کے علاوہ یونیورسٹی میں 12
ربیع الاول کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے محفلِ میلاد کا انعقاد کرنےپر گفتگو کی گئی جس
پر وہاں موجود پرنسپل اور لیکچرار نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم(دعوتِ
اسلامی)کی زیرِ نگرانی ذمہ داران
نے گورنمنٹ کامرس کالج خانیوال اور ایسپائر کالج خانیوال
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپلز سے ملاقات کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہی دیتے ہوئے اداروں میں 12ربیع الاول کے سلسلےمیں دعوتِ اسلامی
کے تحت منعقد ہونے والے سنتوں بھرےاجتماعِ میلاد اور قراٰن ِپاک کی تعلیم دینے کے حوالے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم اور FGRF کی زیرِ
نگرانی گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان ِمدینہ
ملتان میں تھیلیسیمیا کےمریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا
گیا ۔
اس موقع پر خدمتِ انسانیت کا درد رکھنے والے
عاشقان رسول نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیاجس میں کم وبیش69 بلڈ بیگز عطیہ کیے گئے ،اس
دوران کثیراسلامی بھائیوں نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا وزٹ بھی کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)