گزشتہ دنوں شعبہ تعلیم  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام صوبۂ بلوچستان کے ڈسڑکٹ نصراآباد میں میں قائم ڈگری کالج میں استقبالِ ماہ رمضان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے ٹیچرز و اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے استقبالِ ماہ رمضان کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

اس سیمینار میں شعبہ ذمہ دار عبد الوہاب عطاری ، صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم محمد فہد عطاری ، ڈویژن ذمہ دار اختر عطاری اور ڈسڑکٹ ذمہ دار علی احمد عطاری نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)