نواب شاہ
میں واقع سکرنڈ ٹاؤن کا دورہ، ویٹرنری اینڈ سائنس یونیورسٹی کا وزٹ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ سندھ کے شہر نواب شاہ میں واقع سکرنڈ ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت
پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے ویٹرنری اینڈ
سائنس یونیورسٹی کا وزٹ کیا جہاں انہوں نےوائس
چانسلر سے ملاقات کی۔اس دوران ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے وائس چانسلر سے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ملانٹیشن کے
حوالے سے گفتگو کی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
بعدازاں ذمہ داران نے یونیورسٹی کے ہاسٹل میں
اسٹوڈنٹس کے درمیان مدسۃ المدینہ بالغان شروع کیا اور انہیں وائس چانسلر سمیت
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: فہیم رضا عطاری ڈویژن نواب شاہ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)