دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 مارچ 2022ء بروز جمعہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کے شہر کامونکی میں قائم ویبسٹر کالج اور ایپکس کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹس اور اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے استقبالِ ماہِ رمضان کے سلسلے میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)