گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر ِاہتمام صوبۂ بلوچستان ڈسٹرکٹ سبی کے ڈگری کالج میں استقبالِ ماہ ِرمضان سیمینارکا  انعقاد کیا گیاجس میں کالج کے وائس پرنسپل ، ٹیچرز ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میر چکر خان رند اور دیگر مختلف اداروں کے اونرز نے شرکت کی ۔

اس سیمینار میں شعبہ ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔ اس موقع پرصوبائی ذمہ دار محمد فہد عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)