پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ گلگت بلتستان کے دیامر ڈویژن ضلع استور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام، ڈاکٹرز سمیت میڈیکل شعبے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں صوبائی نگران محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے نیز دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپوٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)