10 رجب المرجب, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ
داران کی تربیت کے لئے سیشن
Mon, 21 Mar , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ تعلیم کے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کے لئے دو دن پر مشتمل سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی
نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ سیشن نگرانِ شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری
نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا جدول بنانے اور اسے مضبوط
کرنے کا انداز بتایا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپوٹ:شعبہ تعلیم،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)