10 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ
دارا سلامی بھائیوں نے کامونکی میں قائم
ایک نجی اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نےاسٹاف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اسکول کے اسٹوڈنٹس کے درمیان
استقبالِ رمضان کے سلسلے میں ایک سیشن ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد فیاض
عطاری (ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم) نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو رمضانُ المبارک
میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے اور گناہوں
سے بچنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)