پچھلے دنوں چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایجوکیشن ڈسٹرکٹ حافظ آباد کے زیرِ اہتمام تعلیمی اداروں میں تعلیمِ قراٰن کی اہمیت کے تعلق سے سیمنار کا اہتمام ہوا جس میں شعبۂ تعلیم سے تعلق رکھنے والے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ حافظ آباد، ڈی سی (DC) حافظ آباد، ایڈیشنل سیشن جج حافظ آباد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز DEO,s (سیکنڈری، ایلیمنٹری)، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز AEO,s، ڈسٹرکٹ حافظ آباد کے ہائی سیکنڈری اور ہائی اسکولز کے ہیڈز سمیت دیگر عہدیدران شامل تھے۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے نگران عبدالوہاب عطاری نے ’’قراٰن کی اہمیت و فضیلت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدماتِ قراٰن کے بارے میں بتایا نیز presentation کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات، کتابوں اور ایپلیکیشنز کا تعارف پیش کیا۔

بعدازاں ڈی سی حافظ آباد، ایڈیشنل سیشن جج اور سی ای او ایجوکیشن نے دعوتِ اسلامی کی خدماتِ قراٰن کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:محمد عمر دراز عطاری شعبہ تعلیم حافظ آباد زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)