دعوت اسلامی کےشعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے جنگلات کے حوالے سے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان اور ڈاکٹر کاشف سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے شعبہ FGRF کے تحت یکم اگست 2021ء کو شروع ہونے والی شجر کاری مہم پر بریفنگ دی اور یونیورسٹی میں پودے لگانے کی ترغیب دلائی۔ڈاکٹر عرفان اور ڈاکٹر کاشف نے پودے لگانے کے حوالےسے اپنے تاثرات بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے شجر کاری کے حوالے سے Director Colleges Sahiwal Division سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں شجرکاری کے متعلق بریفنگ دی جبکہ ساہیوال کے 19 بڑے اداروں میں شجر کاری کے حوالے سے اجازت طلب کی۔آخر میں Director Sahiwalنے شجر کاری مہم پر اچھے تاثرات دیئے اور خوشی کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ڈائریکٹر فاریسٹ عمران بھٹو سے ملاقات کی اور شجر کاری مہم پر بریفنگ دی۔

اسی طرح ذمہ داران دعوت اسلامی نے ٹنڈو جام ایگری کلچر یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سول سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین عنایت راجپر اور پروفیسر ڈاکٹر شوکت عرفان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے یکم اگست 2021ء کو یونیورسٹی میں 500 پودے لگائے جانے کا پلان بنایا۔

بعد ازاں شعبہ تعلیم اور شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔ اسٹوڈنٹس نے یکم اگست 2021ء سے 15 اگست2021ء تک پودے لگاکر شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ (رپورٹ: جنید عطاری، ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماحولیات کی بہتری کے لئے ملکِ پاکستان میں یکم اگست 2021ء کو شجر کاری مہم Tree planting campaignمنائی جائیگی۔اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے ورکرز Plantation Dayمنانے کے لئے زور شور سے تیاری کررہے ہیں۔

شجر کاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے شجاع آباد ڈویژن میں نگران کابینہ اور ڈویژن نگران نے نرسری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 300 پودوں کی خریداری کی۔ خریدے گئے پودے شجاع آباد، تھانہ چوک، کچہری، T.M.A، تھانہ صدر، سول اسپتال، حبیب پارک ہاؤسنگ کالونی، بنگلا پارک اور گورنمنٹ ہائی اسکول سمیت پنجاب کالج میں لگائے جائینگے۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت نگران کابینہ نواب شاہ نے رکن زون شعبہ تعلیم اور رکن زون شعبہ FGRFکے ہمراہ ”شہید بینظیر یونیورسٹی“ اور ”قائد عوام یونیورسٹی “ کا دورہ کیا جہاں انہوں نےشجر کاری مہم کے حوالے سے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کو بریفنگ دی۔

انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹیز اور اس کے اطراف میں1200 پودے لگائے جائینگے۔

بعد ازاں نگران کابینہ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ D.C سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

نوٹ: پچھلے دنوں نواب شاہ میں 2500 پودےبھی ڈونیٹ کئے گئےتھے۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے Aspire college جڑانوالہ کے پرنسپل عدنان سے ملاقات کی اور انہیں یکم اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

دوران ملاقات جڑانوالہ میں پودے لگانے کے لئے زمین اور اپنے اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر پارک، کالج، اور روڈ بلٹز پر تقریباً 400 پودےلگانے پر گفتگو ہوئی اور یہ بھی طے پایا کہ پودوں کی حفاظت کے لئے اسٹوڈنٹس کی ذمہ داری بھی لگائی جبکہ شعبہ FGRF کے اسلامی بھائی بھی اس کی حفاظت کریں گے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے Superior college جڑانوالہ کے پرنسپل ظہیر سے ملاقات کی اور انہیں یکم اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

دوران ملاقات جڑانوالہ میں پودے لگانے کے لئے زمین اور اپنے اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر پارک، کالج، اور روڈ بلٹز پر تقریباً 2000 پودےلگانے پر گفتگو ہوئی اور یہ بھی طے پایا کہ پودوں کی حفاظت کے لئے اسٹوڈنٹس کی ذمہ داری بھی لگائی جبکہ شعبہ FGRF کے اسلامی بھائی بھی اس کی حفاظت کریں گے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے پنجاب کالج جڑانوالہ کے پرنسپل سلمان سے ملاقات کی اور انہیں یکم اگست 2021ء سے شعبہ  FGRFکے تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

دوران ملاقات جڑانوالہ میں پودے لگانے کے لئے زمین اور اپنے اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر پارک، کالج، اور روڈ بلٹز پر تقریباً 1600 سے 1700 پودےلگانے پر گفتگو ہوئی اور یہ بھی طےپایا کہ پودوں کی حفاظت کے لئے اسٹوڈنٹس کی ذمہ داری لگائی جائیگی جبکہ شعبہ FGRF کے اسلامی بھائی بھی اس کی حفاظت کریں گے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں جاری ”فیضان نماز کورس“کے آخری دن 14 جولائی 2021ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائی اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم ریجن ذمہ دار سید محمد عاصم عطاری نے ”تعلیم حاصل کرنے کا مقصد کیا ہے؟“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت لینے پر مدنی پھول بیان کئے۔ سید عاصم عطاری نے شرکا کو جوانی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو اپنانے کا مشورہ دیا اور ہم پر نبی آخر الزماں صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے احسانات یاد دلاتے ہوئے شرکا کو سنتِ مصطفےٰ ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد احمد ندیم عطاری، زون ذمہ دار شعبہ تعلیم اوکاڑہ زون)


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے 9 جولائی 2021ء کو Ace academy of science فیصل آباد میں دینی حلقہ ہوا جس میں متعلقہ ادارے کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ تعلیم محمد عمران عطاری نے ”نماز سیکھنا کتنا ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد عمران عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم فیصل آباد)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 6 جولائی 2021ء کو ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں پروفیسرز، P.H.D اور ایم فل اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کامل نمونہ ہیں “کے موضوع میں سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری، زون ذمہ دار شعبہ تعلیم فیصل آباد)


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی  کے ریجن ذمہ دار، رکن کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار نے ڈائریکٹر آئی ٹی سندھ ایگری کلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام، پرنسپل احمد شیخ اور پرنسپل آرکیڈیا اسکول سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور 11 جولائی 2021ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے دعوت نامہ پیش کیا۔(رپورٹ: جنید عطاری، ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد)