10 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دارانِ
دعوتِ اسلامی کا پاکستان پبلک ہائی اسکول جوہر ٹاؤن لاہور کا شیڈول رہاجہاں انہوں
نے اسکول کے اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ یوتھ ہاسٹل میں اسلامی بھائیوں کے
مدرسۃ المدینہ شروع کرنے کے حوالے چند اہم نکات پر گفتگو کی جس پر انہوں نے اپنی
طرف سےمکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اسی طرح
ایک فلیٹ میں نیکی کی دعوت کا بھی سلسلہ رہا جس میں ذمہ اداران نے اسلامی بھائیوں
کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کی نیت کروائی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے
والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم
،کانٹینٹ:غیاث
الدین)