10 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ
اہتمام IBA سکھر (Institute of Physical Education Sukkur) کے آڈیٹوریم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کیمپس یونیورسٹی کے رجسٹرار، ایڈمین اور فیکلٹی ممبران اسٹوڈنٹس نے کثیر
تعداد میں شرکت کی۔
دورانِ اجتماع مبلغِ دعوتِ اسلامی و موٹیویشنل
اسپیکر ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود افراد کی دینی اور
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)