10 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ
اہتمام لاہور کے جامع مسجد صدیقیہ گلشنِ راوی میں مدنی قافلہ گیا جس میں مختلف
اداروں کے آنرز، ٹیچرز، پروفیسرز اور یونیورسٹیز کے پی ایچ ڈی و ایم فل اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔
دورانِ
مدنی قافلہ نگرانِ شعبہ عبدالوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے شرکا کی
تربیت ورہنمائی کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں
درود و سلام کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)