پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت لاہور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں ( مانسہرہ ، ڈیرہ اسماعیل خان اورKPK سے آئے ہوئےکم و بیش 32 ٹیچرز اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے حلقے میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)