10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی
ناظم آباد کیمپس کا وزٹ
Sat, 1 Jan , 2022
3 years ago
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ناظم آباد کیمپس کا وزٹ کیا
جہاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر اور ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ عمر سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح
پر ہونے والے دینی و فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے یونیورسٹی میں
اسلامک اکٹیوٹیز کرنے کے سلسلے میں اہم
نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ایڈ منسٹر نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے
اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)