9 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سندھ ٹیکنالوجی ایجوکیشن بورڈ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے
چیئر مین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے
میں معلومات فراہم کیں۔
اس موقع پر ذمہ داران نے سندھ کے ٹیکنکل اداروں
میں مدنی کورسز کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگوکی جس پر چیئر مین نے دعوتِ
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا،بعدازاں انہیں امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)