دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون سرفراز حسین عطاری نے البدر ہائی اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسکول کے پرنسپل محمد اسحاق بدر سے ملاقات کی۔

نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث کورس“میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر پرنسپل نے خود بھی کورس میں شرکت کرنے اور اسکول کے تمام Maleٹیچرز سمیت اسٹوڈنٹس کو بھی شرکت کروانے کی نیت کی۔دوران ملاقات اسکول میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر بات چیت ہوئی۔ (رپورٹ: حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون سرفراز حسین عطاری نے GM Group of schoolsکا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسکول کے پرنسپل ملک افتخار سے ملاقات کی۔

نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث کورس“میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر پرنسپل نے خود بھی کورس میں شرکت کرنے اور اسکول کے تمام Maleاسٹاف سمیت اسٹوڈنٹس کو بھی شرکت کروانے کی نیت کی۔ دوران ملاقات اسکول میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر گفتگو ہوئی۔ (رپورٹ: حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون سرفراز حسین عطاری نے پاکپتن زون میں Brain college کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کالج کےپرنسپل سر عمران اور وائس پرنسپل سر ذیشان سے ملاقات کی۔

نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث کورس“میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر پرنسپل نے خود بھی کورس میں شرکت کرنے اور اسٹوڈنٹس کو بھی شرکت کروانے کی نیت کی۔ملاقات کے اختتام پر کالج میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر مشاورت بھی ہوئی۔(رپورٹ: حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)


شعبۂ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں فیصل آباد، ساہیوال زون، سمن آباد پوسٹ گریجویٹ کالج فیصل آباد کے پروفیسر صاحب کے گھر مدنی حلقہ ہوا جس میں متعدد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار سید عاصم عطاری نے تعلیم میں استاد کا کردار کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے اچھے کرادار اور عمدہ اخلاق کو اپنانے کی ترغیب دلائی۔مزید رکن ریجن نے شعبہ تعلیم پاک آفس کے ذمہ دار کی ان کے گھر عیادت کی اور سندس فاؤنڈیشن میں ایڈمنسٹریٹرراؤ سلیم اور لیب انچارج سے ملاقات بھی کی۔


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جون 2021ء کو جڑانوالہ زون سید والہ کے مقامی مسجدمیں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر طیب ، گورنمنٹ و پرائیویٹ ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار سید عاصم عطاری سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو چھٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز میں داخلہ لینے اور 12 دن کے مدنی قافلے سفر کی تیاری اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


شعبہ ٔتعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 جون 2021ء بروز اتوار ریجن لاہور، زون و کابینہ حافظ آباد فیضان مدینہ کولو روڈ حافظ آباد میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ ٔتعلیم ذمہ دران سمیت اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبۂ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے 12 دینی کام کرنے اور علم دین سیکھنے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو علم دین سیکھنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: شمس الزمان عطاری رکن کابینہ شعبہ تعلیم حافظ آباد )

شعبہ ٔتعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 مئی 2021ء کو لاہور ریجن، گوجرانوالہ زون،  نوشہرہ ورکاں میں ہونے والے بلڈ کیمپ میں MS سول ہسپتال ڈاکٹر عرفان ریاض، بشیر صاحب صدر پریس کلب، راؤ ثقلین ایڈووکیٹ نے وزٹ کیا اور خون بھی عطیہ کیا۔دعوت اسلامی کے شعبے FGRF کے دینی اور فلاحی کاموں کا تعارف کروایا گیا۔(رپورٹ: شعبۂ تعلیم، گوجرانوالہ زون)

شعبہ ٔ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگرانِ مجلس عبد الوہاب عطاری اور ریجن ذمہ دار ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری نے سوات میں مختلف شخصیات  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ایڈیشنل سیکرٹری ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور تعلیمی میدان میں دعوتِ اسلامی کی تعلیمی خدمات سے آگاہ کیا ۔ مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور کے وزٹ کی دعوت دی۔ کتب و رسائل بھی تحفے میں پیش کیں۔

دوسری جانب نگرانِ مجلس عبد الوہاب عطاری نے فیضان مدینہ سوات میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا۔مزید اس اجتماع میں شرکت کرنے والے ٹیچرز سے ملاقات کی اور ان کو تحائف بھی پیش کئے۔

شعبہ ٔ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن، پشاور زون سوات یونیورسٹی-KPK میں نگرانِ مجلس عبد الوہاب عطاری اور ریجن ذمہ دار ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری نےوائس چانسلر، رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ریجنل ہیڈ آفس کے وزٹ کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہِ تعلیم، پشاور زون لاہور ریجن)

شعبۂ تعلیم دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 28 مئی 2021 ء بروز جمعۃ المبارک گوجرانوالہ غربی کابینہ، لدھے والا ڈویژن لدھیوالہ وڑائچ گوجرانوالہ میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں امان اللہ وڑائچMPA, رانا ثاقب ۔advocate night court , مقامی چیئرمین اور پریس کلب میں صحافیوں اور دیگر اسلا بھائیوں نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔

اورنگزیب عطاری نگران کابینہ، فیصل عطاری نے دینی اور فلاحی کاموں اور بلڈ کیمپ کی اہمیت پر گفتگو کی۔ اس موقع پر شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔ (رپورٹ: ڈاکٹر ساجد مشتاق عطاری گوجرانوالہ زون ذمہ دار شعبہ ٔتعلیم)

شعبہ ٔ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 مئی 2021ء بروز پیر شریف نگرانِ گوجرانوالہ زون محمد یعقوب عطاری نے نگران کابینہ مولانا خوشی مدنی اور رکن زون ڈاکٹر ساجد عطاری کے ہمراہ  سندس فاؤنڈیشن گوجرانوالہ ہیڈ آفس کا دورہ کیاجہاں مریض بچوں کی عیادت کرتے ہوئے دعائے صحت کی اور کھانا تقسیم کیا ۔ چیئرمین حاجی سرفراز صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔


شعبۂ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں 16 مئی 2021ء بروز بدھ لاہور ریجن ، گوجرانوالہ زون ،نارووال اطراف کابینہ،ڈھبلی والا ڈویژن میں بلڈ کیمپ لگایاگیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت علمائے کرام و گورنمنٹ اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران کابینہ شفقت عطاری نے دکھیاری امت کی خیر خواہی کےلئے بلڈ کیمپ میں آنے والے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے بلڈ کیمپ کی اہمیت و افادیت پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: ڈاکٹر ساجد مشتاق عطاری گوجرانوالہ زون زمہ دار شعبہ تعلیم)