9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم اور FGRF کے
تحت پچھلے دنوں نگران ِکابینہ شجاع آباد نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ تقریباً 5 تعلیمی
اداروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نےپرنسپلز ، ڈائریکٹرز اور ایڈمن اسٹاف سےملاقات
کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کے
شعبے FGRF سمیت دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا،اجتماعِ عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلے میں اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ بھی لیاگیا۔شعبہ FGRFکے تحت شجرکاری کاسلسلہ بھی کیا گیا جس میں ذمہ داران نے دیگر اسلامی بھائیوں
کے ہمراہ پودے لگائے۔
جن اداروں کا دورہ کیا گیا اُن کے نام یہ ہیں :پروفیسر کالج شجاع آباد، گورنمنٹ ہائی اسکول شجاع
آباد، گورنمنٹ
ہائی اسکول تلکوٹ شجاع آباد، پنجاب
کالج شجاع آباد اور پاکستان سائنس کالج شجاع آباد۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)