شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  05 مئی 2021ء بروز بدھ لاہور ریجن ، گجرانوالہ زون ، گجرانوالہ کابینہ ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سندس فاؤنڈیشن کے چیئرمین سے ملاقات اور تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا کے مریضوں سے تاثرات لینے کے لئے وزٹ کا سلسلہ ہوا ۔

زون ذمہ دار شعبہ تعلیم و بلڈ کیمپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ساجد مشتاق عطاری نے دعوت اسلامی و امیر اہلسنت کا تعارف پیش کیا ۔ سندس فاؤنڈیشن میں موجود لوگوں نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور بلڈ کیمپ لگائے جانے پر شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: ڈاکٹر ساجد مشتاق عطاری گجرانوالہ زون زمہ دار شعبہ تعلیم)


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ،گوجرانوالہ زون ،علی پور چٹھہ کابینہ ،علی پور مشرقی ڈویژن میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں میڈیا، جج ،اسٹودنٹس ،اسلامی بھائی، کسان  اور تاجروں نے بھی شرکت کی۔

زون ذمہ دار شعبہ تعلیم ڈاکٹر ساجد مشتاق عطاری نے شرکا کو دینی ،فلاحی ، اصلاحی کاموں میں حصہ لینے اور دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: ڈاکٹر ساجد مشتاق عطاری گوجرانوالہ زون ذمہ دار شعبہ تعلیم)


شعبہ  تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گجرات نگران مجلس شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے مختلف دینی کاموں کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر SSC یونیورسٹی آف گجرات سے ملاقات کی۔

مجلس شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے شخصیت ڈائریکٹر SSC یونیورسٹی آف گجرات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ دورِ حاضر میں دعوتِ اسلامی کی خدمات سے شخصیت کو آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ مزید مختلف مقامات پر دعوتِ اسلامی کے لئے عطیات کے سلسلے میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں افطار مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سرفراز، اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل، اسسٹنٹ پروفیسر سر شہزادانسپکٹر احمد محکمہ ماحولیات ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ندیم اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ کابینہ سیالکوٹ حاجی سجاد نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شعبہ جات کے حوالے سے معلومات دیں۔ اپنی زکوٰۃ و عطیات سے دعوتِ اسلامی کی مددکی ترغیب دلائی۔


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 اپریل 2021ء بروز اتوار باغ زون کشمیر  Rise College Hajira میں موٹیویشنل سیشن ہوا جس میں کالج کے پرنسپل، پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی حمزہ مختار عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کورسز کے بارے میں معلومات دیں اور شرکا کو دینی تعلیم کےلئے آن لائن کورسز کا ذہن دیا۔(رپورٹ: حمزہ مختار عطاری)


شعبۂ تعلیم دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 11 اپریل2021ء بروز اتوار ساہیوال زون میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران مجلس شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے رمضان کی اہمیت پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور خدمت دین میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد حیدر عطاری رکن زون ساہیوال شعبہ تعلیم)


شعبۂ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  07 اپریل 2021 بروز بدھ اجالا انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مظفر آباد میں موٹیویشنل سیشن ہوا جس میں ڈپلومے، ٹیکلنیکل ایجوکیشن کے اسٹوڈنٹس، فیکلٹی ممبرز، ایچ او ڈی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

انجینئر حمزہ مختار عطاری نے Planning and skills Development کے موضوع پر تربیت کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز اور FGRF کے تحت ہونے والے پراجیکٹس کا تعارف پیش کیا ۔


شعبۂ تعليم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ٹوبہ زون، سمندری کابینہ  کے سمندری شہر میں ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم نے ٹیچرز، پروفیسرز ،ادارہ اونرز ،اکیڈمیز مالکان کے درمیان مختلف مقامات پر مدنی حلقے لگائے جن میں دعوت اسلامی کا تعارف، ایپلیکیشنز کاتعارف اور عطیات کیلئے خصوصی ذہن دیا گیا ۔

سمندری کابینہ کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار نے رکن کابینہ، رکن زون اور ڈویژن ذمہ دارن کو عطیات اور شعبہ تعلیم میں کام کرنے اور استقبال ماہ رمضان کے اجتماعات کا ذہن دیا۔(رپورٹ: حافظ شہزاد مدنی رکن زون شعبہ تعلیم ٹوبہ زون فیصل آباد ریجن)


دعوت اسلامی کا شعبہ تعلیم کے تحت چیچہ وطنی میں 30مارچ 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ زون اور اراکین کابینہ ساہیوال نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار سید عاصم عطاری نے رمضان عطیات، استقبال رمضان اجتماعات اور تعلیمی اداروں میں سحری اجتماعات کروانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ریجن ذمہ دار نے تعلیمی اداروں میں مثبت انداز میں کیسے کام کیا جائے اس حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ: محمد حیدر عطاری، رکن زون ساہیوال شعبہ تعلیم)


شعبۂ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 مارچ 2021ء کو راولپنڈی اسلام آباد زون میں واقع  ہاسٹل سٹی نزد چک شہزاد پارک لین اسلام آباد کے ذمہ دار پرنسپل (ریٹائرڈ) نذیر عطاری صاحب کے گھر میں میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں ہاسٹل سٹی میں دینی کاموں اور رمضان عطیات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے ہاسٹل سٹی کے مالک چوہدری اخلاق مہربان سے ملاقات کی دعوت اسلامی کی خدمات اور عطیات و اخراجات کے حوالے سے آگاہی دی مزید ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ یاد رہے کہ ہاسٹل سٹی اسلام آباد میں کم وبیش 40 ہاسٹلز ہیں۔ (سیماب عطاری، شعبہ تعلیم راولپنڈی اسلام آباد زون)


شعبۂ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  راولپنڈی اسلام آباد زون میں نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے راولپنڈی سٹی کابینہ (دارالمدینہ سکستھ روڈ) میں مختلف ٹیچرز و فیکلٹی ممبران کے درمیان بیان فرمایا۔ دارالمدینہ ا سکول کے علاوہ پنجاب کالج راولپنڈی ، اور دیگر اداروں سے بھی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف دینی کاموں بالخصوص اعتکاف اور مدنی عطیات کا بھرپور ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ: سیماب عطاری، شعبہ تعلیم راولپنڈی اسلام آباد زون1)


شعبہ ٔ تعلیم دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام ولی خان یونیورسٹی مردان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں سیدو شریف میڈیکل کالج، سوات اور دیگر تعلیمی اداروں کے کوالیفائیڈ پرسنز نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری صاحب نے دینی کاموں کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور 26٫27,28 مارچ کو فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کی دعوت دی گئی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم پشاور زون، لاہور ریجن)