گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے حیدرآباد ریجن ذمہ دار جنید عطاری شعبہ
تعلیم نے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر صدیق کلھوڑو سے ملاقات کی۔اس موقع
پر ریجن ذمہ دار نے مختلف ڈیپارٹمنٹ
کے وزٹ کے حوالے سے وائس چانسلر
کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں اور یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر وائس چانسلر نےبہت
جلد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ
کی نیت کی۔
مزید شعبہ تعلیم
ریجن ذمہ دار نے نواب شاہ تھیلیسیمیا سینٹر کا وزٹ کرتے ہوئے معاملات اور کام کے انداز کا جائزہ لیانیز دعوت اسلامی کی طرف سے اب تک دیئےجانے والے
بلڈ کی ڈیٹیل، تھیلیسیمیا کے بچوں کے تاثرات اوردعوتِ اسلامی بلڈ
ڈرائیوکے حوالے سے گفتگو کی۔
الحمد للہ اس وقت 2300بیگز متعلقہ سینٹر کو مل
چکے جو کہ ان ہی بچوں اور مریضوں کو لگائے جائیں گے۔
آئندہ مزید کیمپس
کے حوالے سے بھی ریجن ذمہ دار اور نواب شاہ زون ذمہ دار کی بلڈ سینٹر کے ذمہ داران
سے مشاورت ہوئی۔ (رپوٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)