دعوتِ اسلامی
کے تحت گزشتہ دنوں نگرانِ زون حافظ آباد نے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
کیاجس میں اسلامی بھائیوں کو ڈیٹا اکٹھا کرنے، تعلیمی اداروں میں ذمہ داران کی
تقرری اور 12 دینی کاموں کے اہداف طے کئے
نیز دعوتِ اسلامی کے تحت آئندہ وقتوں میں ہونے والےاجتماعِ پاک اور کورسز کےحوالے
سے گفتگو ہوئی جن میں سے چند یہ ہیں۔
20ستمبر2021ءکو حافظ آباد مدنی مرکزفیضانِ مدینہ
میں شعبہ تعلیم کا جزوقتی فیضان قراٰن و حدیث کورس شروع ہوگا۔
19 ستمبر2021ءبروز
اتوار مدنی مرکزفیضانِ مدینہ حافظ آباد (شہر سطح) میں اسٹوڈنٹس اجتماع ہوگا۔
26 ستمبر2021ءبروز
اتوار کو بعد ظہر پنڈی بھٹیاں میں اور بعد مغرب کالیکی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں
اسٹوڈنٹس اجتماع ہوں گے۔
اس موقع پر شعبہ
تعلیم کے کارکردگی ذمہ دارمبین احمد عطاری، شعبہ تعلیم کے اصلاح اعمال کےنئے ذمہ
دارنوید عطاری اور شعبہ تعلیم کے مدنی قافلہ کےنئے ذمہ دار محمد اسامہ عطاری مقرر
ہوئے۔(رپوٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)