9 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ تعلیم
دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نگران زون حاجی سہیل عطاری نے سندھ
کے سب سے بڑے پرائیویٹ کالج پبلک حیدرآباد کا وزٹ کیا جہاں نگران زون نے پرنسپل سے ملاقات کی۔ اس
موقع پر نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کا
تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کی دعوت دی اور
شجر کاری مہم کے حوالے سےا ٓگاہ کیا جس پر پرنسپل نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور دعوت قبول کرتے ہوئے کالج کی طرف سے ایک پارک FGRF کو
پیش کرنے کی نیت کی۔ اس موقع پر نگران زون
نے پرنسپل سمیت دیگر اسٹاف کو دعوت اسلامی کا اشاعتی ادارہ مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والا ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا ۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم حیدرآباد ریجن)