9 رجب المرجب, 1446 ہجری
نواب شاہ بے نظیر بھٹو جرنل یونیورسٹی میں امانت علی
جلبانی اور وائس چانسلر سے ملاقات
Fri, 3 Sep , 2021
3 years ago
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے ریجن ذمہ دار نے ڈاکٹر
پروفیسر امانت علی جلبانی اور وائس چانسلر بے نظیر بھٹو جرنل یونیورسٹی نواب شاہ
سے ملاقات کی اور انہیں FGRF کے تحت ہونے والے کاموں کے بارے میں بریفنگ
دی ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات اور دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا
۔
وائس چانسلر نے دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو خوب سراہتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی آنے کی نیت کی نیز یومِ دعوتِ اسلامی کے متعلق مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی
دیئے۔بعدازاں پیارے آقاﷺکی سیرت پر اور مکتبۃالمدینہ کی اہم کتابیں تحفہ میں دی
گئی۔
شجرکاری کے حوالے سے مزید دعوت اسلامی کو
یونیورسٹی میں پلانٹیشن کرنے کےلئے گفتگو ہوئی۔(رپوٹ: شعبہ تعلیم نواب شاہ زون حیدرآبادریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)